پاکستان سمیت عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر

170

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 277000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کے اضافے سے 237482 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 12 ڈالر سے بڑھ کر 2665 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔