بنیادی اصلاحات کر کے تنخواہ دار اور مینوفیکچرر سے بوجھ کم کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

164
The public will also be able

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی،تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا اسے کم کیا جائے گا،ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ برس محصولات میں 29 فیصد اضافے کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 فیصد رہی،9فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے کسی ملک کی معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں،پابندیاں لگائیں گے جس سے ٹیکس نادہندگان بہت سے کام نہیں کرسکیں گے،حکومت کے پاس لوگوں کے طرززندگی کا ڈیٹا موجود ہے۔