لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی، چوہدری امیرافضل نے جلسہ کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔