خانیوال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کاڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا دورہ

61

خانیوال (اسپورٹس ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات پنجاب رانا سلیم حنیف نے اسپورٹس جمنازیم میں ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ محمد حفیظ ڈی ای او ا سپورٹس با نسیم احمد قلزم بشیر شیخ ، محمد اقبال قریشی، عدنان سعید چوہدری، عنبر بشیر شیخ صدر ڈی ٹی ٹی اے،رانا معین الدین چئیرمین ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی ،محمد سہیل چوہدری ،مجتبی خان ا سپورٹس جرنلسٹ ڈاکٹر حامد علی مزمل بھنڈر اور دیگر کھیلوں کے نمائندے موجود تھے۔ رانا سلیم حنیف نے ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں نئے ٹیبل کا افتتاع کیا۔
اور اکیڈمی میں کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹیبل ٹینس لیگ اور راولپنڈی میں پنجاب انٹر کالجیٹ گرلز مقابلوں میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ یہاں پر بین الاقوامی معیار کی سہولتیں میسر ہیں اور بہترین انتظامات ہیں اس کے علاوہ بھی یہاں پر کھیلوں کی سہولیات کے لیے جو جو چیزیں بھی چاہیے میں فوری طور پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اس کی منظوری لونگا اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔