سی پیک منصوبے سے پاک چین تعلقات مزید مربوط ہو رہے ہیں

163

کراچی (کامرس رپورٹر)پاک چین دوستی دنیا بھر کیلئے عظیم مثال ہے یہ بات کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے سی ای او،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ،چیئرمین سفارتی امور کیپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے چین کے 75ویںنیشنل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر قونصل جنرل چائنا یانگ یونڈونگ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاک چین تعلقات مزید مربوط ہو رہے ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے نوجوانوں کو بھی روز گار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے کفیل حسین نے کہاکہ 1951 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیںجو اپنی پے در پے کامیابیوں کے بل بوتے پر استوار ہوئے اور ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ مضبوط تر ہوتے چلے گئے جبکہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے ممالک میں سے ایک ملک ہے دونوں ممالک کی قیادت اس تعلقات کومزید آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر دوروں کا باقاعدہ تبادلہ ہوتا رہتا ہے جس سے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے۔