سرگودھا(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پولیس نفری کے ہمراہ سرگودھا گجرات روڈ پر قصبہ پھلروان کے علاقہ میں مردہ گوشت کی مختلف اضلاع میں سپلائی کو ناکام بنا کر کار سے 10من مضر صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے مردہ گوشت کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار تھانہ پھلروان پولیس کے حوالے کر دی جو مصروف تفتیش ہے۔