نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماکروں نے پزشکیان پر زور دیا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں حالات پر سکون بنانے کے لیے اپنا رسوخ استعمال کرے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماکروں نے روس کو عسکری سپورٹ پیش کرنے پر پزشکیان کو خبردار کیا۔ فرانسیسی ایوان صدارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ماکروں نے ایرانی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ ایرانی جیلوں میں 2سال سے قید 3فرانسیسی شہریوں کو بلاتاخیر رہا کیا جائے۔