اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور آئین دوبارہ لکھنا شروع کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاکہ کیا عدلیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کشیدگی کے عنصر کو جاری رکھے یا ڈی فیوزکیا جائے؟ اس وقت فیصلہ ہوا کہ کشیدگی کے عنصر کو ڈی فیوز کیا جائے، سپریم کورٹ نے آئین اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور آئین دوبارہ لکھنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیشہ پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے کوشش کی عدلیہ سے تنازع نہ ہو، آئینی عدالتیں ہر قیمت پر بنیں گی، اگر جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی عدالت میں لے جائیں تو کیا پی ٹی آئی راضی ہو جائے گی؟، سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں سے کسی کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس لگایا جا سکتا ہے، چیف جسٹس سے پی ٹی آئی کو خطرہ ہے تو دوسرے یا تیسرے نمبر والے جج سے خوش ہو جائے گی؟