اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے: بانی پی ٹی آئی

165
ountry will go bankrupt

بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، قاضی فائز عیسیٰ انصاف ہونے نہیں دے رہے، انہوں نے ہمارا انتخابی نشان تک لے لیا تھا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کے بینیفشری ہیں جو انصاف نہیں ہونے دے رہے،اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں ۔ یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے ،آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے، حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

ان کا کہا تھا کہ گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے ،ہمیں راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا ،الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے، ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا ۔ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے ۔