آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کی منظوری، پاکستان کو 30 ستمبر تک پہلی قسط  ملنے کا امکان

137

واشگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف  ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ  پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستان کو30ستمبر تک  1.1 ارب ڈالرز کی پہلی قسط  ملنے کا امکان ہے،قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی، آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالرز کے قرض کے حصول کے لیے سٹاف لیول معاہدہ جولائی 2024 میں طے ہوگیا تھا،  جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے بیل آ ئو ٹ پیکج کی باقاعدہ منظوری کا انتظار تھا۔