ایک محلے کی ٹیم بھی پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے، دانش کنیریا

211
A local team is also better

کراچی: قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محلے کی ٹیم بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ ایک محلے کی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار اتنا کم ہے کہ ایک محلہ کی ٹیم بھی ان سے بہتر ہے اور یہ سب پی سی بی کی وجہ سے ہے اور خراب کارکردگی پر بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی کرسی اور پی سی بی میں چیئرمین شپ دماغوں کو خراب کرتی ہے، 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلوانے والے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قیادت دینا پی سی بی کا غلط فیصلہ تھا،اس وقت پاکستان تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا تھا، موجودہ قیادت دباؤ کے حالات کو سنبھال نہیں سکتی۔

دانش کنیریا کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سرفراز احمد کی اچھی کپتانی کے باوجود بابر اعظم کو قیادت کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی، کپتان وہ ہوتا ہے جو دباؤ کو اپنے کندھوں پر رکھ کرٹیم کو آگے لے کر جاتا ہے، بدقسمتی سے بابر اعظم اورشان مسعود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں، وہ بیٹنگ میں بھی اپنی ذمہ دای انجام نہیں دے پارہے۔