راج کماری مریم نواز پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریں،بیرسٹر سیف

246

پشاور(آن لائن)راج کماری مریم نواز پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریںوہ کچے کے ڈاکو پر توجہ دیں پولیس کی ضرورت وہاں ہے، جعلی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنارہی جس سے کارکنوں اور رہنمائوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میںکیا ،انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنارہے ہیں، جعلی حکومت جعلی مقدمات سے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف سیاسی مقدمے درج کئے گئے ہیں، ان کا مقصد پنجاب جلسوں میں علی امین کی شرکت روکنا ہے، علی امین گنڈاپور سیاسی مقدمات کی پرواکیے بغیر جلسوں میں بھرپور شرکت کرینگے، راج کماری مریم نواز پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریں، مریم نواز کچے کے ڈاکو پر توجہ دیں پولیس کی ضرورت وہاں ہے، جعلی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے آئین وقانون سے کھیل رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گے جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔