پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کیجانب لے جارہے ہیں،شزہ فاطمہ

99

اسلام آباد(آن لائن) وزیرمملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے ملک ڈیجٹیلائزیشن کی جانب گئے ہیں لیکن یہاں لوگ ایک جانب گھر اور پلاٹ خریدتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،پورے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ بیٹ رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہپوری دنیا میں ہمارا انٹرنیٹ سستا ترین ہے، لوگ زیادہ ہیں انٹرنیٹ اتنا زیادہ ہے نہیں، انٹرنیٹ کیلیے 4 نئی کیبلز پاکستان لانے کی کوشش کی جارہی ہے، قانونی مسائل کی وجہ سے 5 جی کی بڈنگ نہیں ہو پارہی۔ سیف سٹی سے متعلق کوشش ہے کہ ہم فیسیلی ٹیشن سینٹرز الگ کریں۔