کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خان نے کہا ہے کہ بلو چستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اگر ان کو موقع ملا تو یہ پاکستان کی عالمی دنیا میں نمائندگی کرسکتے ہیں شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن ٹائٹل جیت کر نہ صر ف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ۔