گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات، ملکی سیاسی امورپر گفتگو

42

راولپنڈی(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،علی امین میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔