سنگاپور میں کرپشن پر پہلی بار کسی وزیر کیخلاف کارروائی کا آغاز

150

سنگاپور میں کسی بھی وزیر کے خلاف پہلی اس کی بدعنوانی پر دائر کیے گئے مقدمے میں عدالتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایشیا کی ترقی یافتہ ریاست سنگاپور میں سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اپنے اوپر عاید کیے گئے بد عنوانی کے تمام الزامات کو قبول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا نے بھی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ وزیر پر قیمتی اشیا لینے، بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ S.LSWARAN پر 2 ٹائیکونز سےF1 ٹکٹ، انگلش پریمیئر لیگ میچ کے ٹکٹ، شراب کی بوتلیں، میوزک کنسرٹ کے ٹکٹ اور ایک برومپٹن بائیک سمیت کئی تحائف لینے کا الزام ہے۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے قبل بھی 1986ءمیں سنگا پور میں کسی وزیر کے خلاف بد عنوانی کے بہت سارے معاملات کی تحقیقات ہوئی تھیں لیکن حیران کن طور پر تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی وزیر نے خودکشی کر لی تھی۔

واضح رہے کہ سنگاپور عالمی سطح پر سب سے کم کرپشن والے ممالک میں شامل ہے۔