پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان بر قرار

308

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست سرگرمی کے بعد، ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے جہاں پوائنٹس میں ریکارڈ بحالی دیکھنے کو ملی تھی ۔

120 پوائنٹس کی کمی کے بعد، کے ایس ای-100 انڈیکس 81,954 پوائنٹس پر آ گیا۔ آئی ایم ایف معاہدے کی توقعات پر کے ایس ای-100 انڈیکس 82,317 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا ۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کامیاب معاہدے کی توقعات سے پیدا ہونے والے مثبت رجحان کی بدولت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی اوپر کی جانب رجحان برقرار رکھا۔

اسٹاک مارکیٹ نے 82,000 پوائنٹس کی حد کو توڑ دیا اور جمعہ کے روز 858 پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس کو ریکارڈ 82,317 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا ۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر 0.21 روپے کمی کے بعد 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔