کراچی:ترجمان پی آئی اے نے کہاہے کہ کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213 میں دوران پرواز کیبن میں ہوا کا دبائو کم ہونے کی وارننگ آئی جس کے بعد کپتان نے ضابطے کے مطابق جہاز کی اونچائی 10 ہزار فٹ کی اور 15 منٹ بعد بحفاظت دبئی لینڈ کرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہاکہ دبئی میں جانچ پڑتال کے بعد وارننگ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد جہاز واپس روانہ کردیا گیا۔
دوسری پرواز سے متعلق ترجمان نے کہا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز غلطی سے کراچی آمد کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں۔ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز سے متعلق خبروں پر وضاحت ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید ایوی ایشن میں جہاز کا غلطی سے دوسرے ایئرپورٹ پر چلے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، پرواز کی دبئی میں آپریشنل وجوہات پر تاخیر سے روانگی پر عملے کی ڈیوٹی مقررہ حد سے تجاوز کرگئی تھی۔