پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

313
8 people were killed

پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جب کہ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مسلح افراد فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔

دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد ناصر باغ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔