ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

196

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 271900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے کی کمی سے 233110 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے کم ہو کر 2617 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔