اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع ای سی پی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے ہونے والا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چھٹا اجلاس بھی گزشتہ اجلاس کی طرح بے نتیجہ رہا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن اس دوران کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا اور معاملہ تاحال زیر غور ہے۔
مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔