مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کرائے جا رہے ہیں، چودھری انوار الحق

307
Mock elections are being held in Occupied

سدھنوتی: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کرائے جا رہے ہیں، ظلم و جبر میں ہونے والے الیکشن کشمیری قوم قبول نہیں کرے گی، مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو گا۔

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج جو ہم سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں یہ خاکی وردی کی قربانی ہے، جہاں مملکت خداداد پاکستان کو خطرہ ہوا وہاں خاکی وردی والوں نے قربانی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے عوام کو آٹے اور بجلی میں ریلیف دیا ہے، ہم کسی صورت حکومت پاکستان کی احسان فراموشی نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بلوچ لوگوں کی تحریک آزادی میں خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں، کشمیر آزاد کرانے والے یہاں کے لوگ ہیں۔