بانی پی ٹی آئی کی بہن کا این اوسی نہ ملنے پر بھی راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان

120

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اگر عدالتی آئینی ترامیم میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی تو یہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68 سال کر دیں گے، قاضی فائز عیسیٰ نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اس کا مقصد کیا ہے؟ ان کا مقصد پی ٹی آئی کو تباہ کرنا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگارہےہیں، 28 کو پنڈی میں جلسہ کریں، ہمارے وکلاء این او سی کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر احتجاج کے لیے این او سی اپلائی کر دیا ہے، اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، اگر این او سی نہ بھی ملا تو 28 ستمبر کو پنڈی میں احتجاج کریں گے۔