عمران خان نے چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی

170

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جانبداری کے مبینہ الزامات کے تحت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔پیرکودرخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔26 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی تھی کہ وہ کسی ایسے بینچ کی سربراہی نہ کریں جو ان کی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کے کسی فردکے خلاف کوئی بھی مقدمہ سن دیاہے۔