اسلام آباد(نمائندہ جسارت) آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اخترکو آڈیو لیک کیس میں ان کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیاگیا۔دوسری جانب ذرائع سپریم کورٹ رجسٹرار کے مطابق تریسٹھ اے نظر ثانی کی درخواستوں کو 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیاگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندو خیل ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔