کے سی جنکو سولر قومی جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

61

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے سی جنکو سولر قومی جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوا۔ ملک کے بہترین جونیئرز نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور سخت مقابلوں میں حصہ لیا۔ جونیئرز انڈر-18 سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے نتائج کے مطابق محمد یحییٰ (اسلام آباد) نے ابو بکر خلیل (لاہور) کو 0-6، 0-6 سے با آسانی شکست دی، نبیل قیوم (اسلام آباد) نے احسن احمد کو 1-6، 3-6 سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔تیمور انصاری نے محمد علی خٹک (حیدرآباد) کو 2-6، 0-6 سے ہرایا- جنید مہر (حیدرآباد) نے کرون کمار کے خلاف 0-6، 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔محمد سالار (اسلام آباد) بغیر مقابلے کے زید پنجوانی کی دستبرداری کے بعد آگے بڑھ گئے۔ابو بکر طلحہ (لاہور) نے شمعون ہدایت کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔
اسد زمان (لاہور) نے فیض الیاس کو 3-6، 0-3 سے ہرایا، بعد ازاں فیض نے میچ سے دستبرداری اختیار کی۔انڈر-14 سنگلز پہلے راؤنڈ کے میں ابراہیم عامر نے فصیح عثمان (پنو عاقل) کو 0-4، 1-4 سے شکست دی۔محمد معاذ (لاہور) نے ارحم شہزاد کو 4-5، 1-4 سے زیر کیا۔ بوائز انڈر12دوسرے راؤنڈ کے نتائج کے مطابق طارق رفیع نے قاضی احیان کو سخت مقابلے کے بعد 4-1، 2-4، 1-4 سے شکست دی۔گرلز انڈر-18 سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں رومیشہ ملک نے آیلا ملک کو 2-6، 1-6 سے شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ٹورنامنٹ میں ملک کے بہترین جونیئر اور سینئر کھلاڑی فتح کے لیے کوشاں ہیں۔