ہری پور (اسپورٹس ڈیسک)ہری پور میں مارشل آرٹ مقابلے کے فائنل میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ضیا مشوانی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد تحصیل غازی کے موضع کنڈی میں کیا گیا۔ ایم ایم اے ضیا مشوانی نے بھارت کے کھلاڑی کو شکست دے کر ملک و علاقے کا سر فخر سے بلند کیا۔یو کے کمیونٹی کی جانب سے تقریب کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب میں ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان،صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم، کے پی کے نیوز کے ایڈمن منیجر و صحافی صابرسلطان، یوسی کنڈی ،سری کوٹ و گردونواح کے علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
ا سیٹج سیکرٹری کے فرائض فیاض شاہ مشوانی نے سرانجام دیئے۔تقریب سے ایم پی اے ملک اقبال اعوان، باسط شاہ مشوانی، پرویز خان مشوانی، فرہاد شاہ مشوانی، انجمن اتحاد مشوانی کراچی کے سابق صدر اسرار شاہ ،دیر سے مراد خان مشوانی نے خطاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیا مشوانی ہمارے علاقے و ملک کا فخر و اثاثہ ہے جس نے مارشل آرٹ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔یو کے کمیونٹی ضیا مشوانی کی مکمل سپورٹ کرے گی اوران کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایم اے ضیا مشوانی کی بھر پور مالی سپورٹ کی جائے تاکہ آئندہ بھی وہ اس طرح ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔ آخر میں ان کو شیلڈ و نقد انعام سے نوازا گیا ہے۔