اسرائیلی حملوں کو نہ روکا گیا تو لبنان ایک اور غزہ بن سکتا ہے، یو این سیکریٹری جنرل

111
help flood victims

نیویارک:اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان  حملوں میں اضافے سے  لبنان ایک اور غزہ میں تبدیل ہو سکتا ہے، لبنان میں مواصلاتی آلات میں ہو نے والے حالیہ دھماکوں کا مطلب ہے کہ لڑائی میں شدید اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطہ ایک  نئی تباہی کے دہانے پر ہے یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے ، دونوں فریق خود کو کسی بھی فوجی حل کے ذریعے محفوظ نہیں رکھ سکتے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے لبنان پر کئی راکٹوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں ہیں جبکہ  1200 سے زائد افراد زخمی ہیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 500 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔