صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں 2028 میں حصہ نہیں لوں گا، ٹرمپ

120

نیو یارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں  2024 کے انتخابات میں ہار جاتا ہوں تو وہ چار سال بعد دوبارہ 2028 میں صدارتی عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑوں گا ۔

انہوں نے شاریل اٹکسن کے شو “فل میژر” میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ آخری موقع ہوگا۔ میں اس کے بارے میں بالکل نہیں سوچتا کہ مجھے الیکشن میں شکست ہوجائے ، شکست کی صورت میں نئے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا ۔

ٹرمپ سے انٹرویو میں ممکنہ کابینہ کی تقرریوں کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک اور سابق رکن کانگریس تولسی گیبرڈ شامل تھے۔ اگرچہ انہوں نے الیون مسک کی تقرری کے امکان کو مسترد نہیں کیا، لیکن انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا ۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ الیون مسک کے ساتھ مل حکومت میں موجود نااہل لوگوں کا خاتمہ کریں گے ، اس حوالے سے میں الیون مسک کی تعریف کرتا ہوں ۔

جہاں تک تولسی گیبرڈ کا تعلق ہے، ٹرمپ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “معقول شخص” قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایک بڑا اعزاز تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیبرڈ ہوائی میں ایک مقبول شخصیت ہیں اور وہ کابینہ میں ایک “زبردست” کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ٹرمپ کے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وہ 2024 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی سخت مقابلے کا امکان ہے۔ ان کے مخالفین پہلے ہی یہ دلائل دینا شروع کر چکے ہیں کہ وہ کیوں اس عہدے کے لیے بہترین امیدوار ہوں گے۔