اسپیس شپ نیپچون کی عملے کے بغیر دوسری آزمائشی پرواز کامیاب

77

سان فرانسسکو:اسپیس شپ نیپچون کی عملے کے بغیر دوسری آزمائشی پرواز کامیاب ثابت ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کیے مطابق دنیا  کی معروف سیاحتی کمپنی اسپیس پرسپیکٹو کی جانب سے اپنے اسپیس شپ نیپچون کی عملے کے بغیر دوسری آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا گیا، جو کہ کامیاب رہا اور پرواز توقع کے عین مطابق مکمل ہوئی۔

اس آأزمائش میں سائنس دانوں نے ایک غبارے کی مدد سے کیپسول نے 6 گھنٹے تک اسٹریٹو اسفیئر میں پرواز کی جو کیپسول کے سمندر میں گرنے کے بعد تکمیل کو پہنچی۔

واضح رہے کہ اسپیس پرسپیکٹو کا نیپچون نامی اسپیس شپ زمین سے کم و بیش 20 میل اوپر پرواز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور اس کا ڈیزائن بھی اسی سے مطابقت رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جس میں اس کیپسول میں سوار مسافر اپنے سیارے کے دلکش پینورامک نظارے دیکھ سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسافروں کے لیے دیگر سہولیات میں اسپیس شپ میں آرام دہ سیٹیں اور مزید کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کیپسول میں سفر کی قیمت فی نشست ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر تعین کی گئی ہے جب کہ اس کے 1800 ٹکٹ پہلے ہی فروخت کیے جا چکے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انسانی عملے کے ساتھ پروازوں کا آغاز 2025 میں کر لیا جائے اور 2026 میں کمرشل آپریشنز شروع ہو جائیں گے۔