غیر قانونی شناختی کارڈ کے اجراء سمیت مختلف الزامات پر نادرا کے151 افسران برطرف

77
issuance of illegal identity cards

اسلام آباد: غیر قانونی شناختی کارڈ کا اجراء میں ملوث اور مختلف الزامات پر نادرا کے 151 افسر فارغ کر دیئے گئے ایک چیئرمین سمیت 82 مستعفی ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران فارغ ہونیوالے افسران پر غیرقانونی شناختی کارڈ بنوانے اور فیملی ٹری فاش کرنے کے الزامات تھے۔

ملازمت سے فارغ ہونے والوں میں 3 ڈی جیز، 6 ڈائریکٹرز، 13ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 42 اسسٹینٹ ڈائریکٹرز جبکہ 86 دیگر ملازمین شامل ہیں۔غیر قانونی شناختی کارڈ کے اجرا پر 20 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی چھٹی ہوئی، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور گیارہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مسلسل غیر حاضری پر نکالا گیا.

رپورٹ کے مطابق 3افسروں کو فیملی ٹری کی غیر قانونی اجرا پر فارغ کیا گیا جن میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک ڈائریکٹر شامل، فیک ڈگری کے باعث ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر بھٹی کو ملازمت سے نکالا گیا، غیر سرگرمیوں میں ملوث 3 ڈائریکٹرز کو معاہدے کی مدت پوری ہونے سے پہلے نکالا گیا۔