وزیر اعلی سندھ کی تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت

131
Prime Minister

 کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہو گا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ کی  زیر صدارت ای گورننس سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلی سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے، مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔

سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے جس کی کامیابی کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں۔