سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کیلیے آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

84

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے لیے آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل اپنا اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، کیوں کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے آئینی تقاضوں پر پورا ہی نہیں اترتی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کے لیے اہل ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر 7روز میں فیصلہ کرے۔