اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری؛ 50 افراد شہید، 300 زخمی

142

اسرائیلی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید جبکہ 300 زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور300 زخمی ہو گئے جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیلی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے لبنان میں شہریوں کو حزب اللہ کے ٹھکانوں سے دور رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصف گھنٹے میں لبنانی شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے ہیں، صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کی بیکا وادی پر شدید حملے کیے جبکہ ثور اور نباتیہ کے علاقوں میں بھی زور دار دھماکے کیے گئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے شمال سے بے دخل کیے گئے شہریوں کو واپسی لانے کے لیے ہمیں جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے۔