پاکستان سائبر سیکورٹی کے عالمی انڈیکس میں ٹیئر ون ممالک میں شامل ہوگیا

66
national cyber security effective

اسلام آباد: پاکستان سائبر سیکورٹی کے عالمی انڈیکس میں ٹیئر ون کی رینکنگ کے حامل ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سائبر سیکورٹی کے عالمی انڈیکس میں پاکستان ٹیئر ون رینکنگ رکھنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای جی ڈی آئی انڈیکس میں 2سال کے بعد پاکستان کے لیے اچھی خبر آئی اور ای جی ڈی آئی انڈیکس میں پاکستان مڈ ٹئیر سے ہائی ٹیر کیٹگری میں شامل ہوا ہے۔

پاکستان آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں کچھ سیکٹر سے متعلق اچھی خبریں آئیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی اچھی خبر آئی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے میں پاشا کا بھی اہم کردار ہےحکومت کا وژن ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ آئی ٹی سیکٹر کی جانب سے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے آج سے 8 ، 9 سال پہلے ڈیجیٹائز نظام کو لاگو کیا۔ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ وفاق میں بھی اس نظام کو جلد سے جلد لایا جائے۔ اسی طرح آج بھی پنجاب میں ای گورننس سب سے آگے ہے۔ پنجاب میں ای کمپلینٹ سسٹم،لینڈ ریکارڈ الیکٹرانک ہوچکا ہے ۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت ملک میں آئی ٹی کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیساں متعارف کروارہی ہے ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فعال کردار اور اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے میں پاشا کی خدمات قابل تحسین ہیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز کی فراہمی انڈسٹری کے جذبےکو فروغ اور ملک کو ڈیجیٹل حب کے لیے معاون ہوں گے۔