علی امین کے محافظوں کا پولیس افسران پر تشدد، وڈیو بیانات سامنے آگئے

111

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے محافظوں کی جانب سے پولیس افسران پر مبینہ تشدد کے بعد متاثرہ افسران کے وڈیو بیانات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے کے دوران پیش آیا، جہاں وزیراعلیٰ کے گارڈز نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

پولیس نے اسلحہ بردار افراد کو روک کر ان سے رائفلوں کے لائسنس طلب کیے۔ اس پر قافلے میں شامل افراد نے لائسنس دکھانے کے بجائے ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر احمد پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور سب انسپکٹر احمد کو رائفل کے بٹ مارے گئے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق افسران کی ہدایت پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ افسران نے وڈیو بیانات میں اس واقعے کی تصدیق کی اور تشدد کی تفصیلات بیان کیں۔