سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سابق صدر سکھر پریس کلب ، جیو نیوز جنگ کے بیوروچیف، سینئر جرنلسٹ چودھری محمد ارشاد گوندل کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کانفرنس ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ،اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، دعائے مغفرت و بلندی درجات کی گئی، اور مقررین نے مرحوم چودھری محمد ارشاد گوندل کے حوالے سے گزرے لمحات،واقعات و مشاہدات اور صحافتی قلمی صلاحیتوں، خوبیوں کو شیئر کیس اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، تعزیتی ریفرنس سے سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی ،سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر خالد بھانبھن، نائب صدر پریس کلب شہزاد تابانی، نائب صدر سحرش کھوکھر، فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان ،کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سلیم سہتو، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، نصراللہ وسیر ،سابق صدر پریس کلب، جیو نیوز کے رپورٹر یاسر فاروقی، چودھری ارشاد گوندل کے بھتیجے چودھری عمران، سینئر جرنلسٹس ریاض راجپوت، جلال الدین بھیو، سمیت صحافیوں ،فوٹو جرنلسٹس کی بڑی تعداد نے شرکت و خطاب کیا ،مقررین صحافی رہنماؤں نے کہا کہ چودھری محمد ارشاد گوندل تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ایک متحرک باصلاحیت، کہنہ مشق جرنلسٹ تھے، انہوں نے بطور بیوروچیف جیو نیوز، جنگ شاندار خدمات سر انجام دیں اور اپنے بھرپور زور صحافت کے زریعے صحافت کا حق ادا کر دیا، انہوں نے شہری مسائل کو بحسن خوبی اجاگر کیا اور معاشرے کے مظلوم طبقات کی آواز اور عوامی شکایات کو اجاگر کیا، اور سیاسی سماجی مذھبی تجارتی انجمنوں تنظیموں کی خبروں کو جنگ اخبار و جیو نیوز الیکٹرونک میڈیا کی زینت بنایا، انہوں نے اپنی اخباری ڈائریوں، رپورٹس کیذریعے شہری بلدیاتی مسائل سمیت تعلیم، صحافت، کھیل و تفریحات کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا، وہ ایک ملنسار با اخلاق شخصیت تھے اور تمام حلقوں میں یکساں مقبول تھے، انکی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاشایدہی پرہوسکے گا، انکی وفات پر ملک بھر کے صحافتی حلقوں میں غم و دکھ پایا جاتا ہے، مرحوم کی صحافتی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائیگا، مقررین نے مرحوم کے سوگواران لواحقین اہل خانہ سے اظہار افسوس و تعزیت کرتے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم چودھری ارشاد گوندل کی مغفرت فرمائے درجات بلند جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ، اس موقع پر سینئر جرنلسٹس انس گھانگھرو ،جمیل مغل فرید سومرو ، شہناز منگی، فاروق سومرو، فرقان کھوسو، عمر سومرو ، کامران شیخ، جمیل سومرو، کاشف پھلپوٹو، اعجاز چھجن، سید مسعود زیدی، حسیب شیخ، فیصل عباس آرائیں، اسامہ طلعت، عارف شاہ، انس ملک، صلاح الدین سمیجو، ندیم سرکی، یار محمد سومرو، اسحاق کھوسو، خالد امجد، ارشاد ڈھنڈن، سجاد علیشاہ، سید علی شاہ، اشفاق کھوسو، قاضی ضیاء الرحمن، اطہر اللہ، مشتاق گھانگھرو، سعید بھیو، عمران شیخ، غلام مصطفی شیخ، سکندر چاچڑ ،ایاز مغل، شعیب ملک، ندیم قریشی، مبین خان ، شاہ ولی، بلاول بھٹی، سجاد سنجرانی، محمد علی جاگیرانی سمیت دیگر شریک تھے۔