اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کیسز میں غیر معمولی اضافے کا سامنا ہے، جس کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ امسال اکتوبر اور دسمبر میں ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی 2 مہمیں شروع کی جائیں گی تاکہ پاکستان بھر میں خاص طور پر لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مہم کے دوران ملک میں کسی بھی بچے کو پیچھے نہ چھوڑ نے کا عہد کیا۔