ریاض: حافظ عبدالوحیداوریونس ابوغالب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

171
تعزیتی اجلاس کے شرکاء کا گروپ فوٹو

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اہلیان ریاض کی جانب سے الریاض کی دو معروف سماجی، مذہبی ، ادبی اور سیاسی شخصیات حافظ عبدالوحید اور یونس ابوغالب کی یاد میں مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ارشد محمود کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں اصغر چشتی نے پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض رانا عمر فاروق نے اپنے خوبصورت انداز میں سر انجام دیئے بعد ازاں تعزیتی ریفرنس میں رقت آمیز مناظر اور نم آنکھوں نے سب کو آبدیدہ کر دیا اس موقعہ پر شرکاء نے دونوں مرحومین کی بے لوث ، انتھک کاوشوں اور صلاحیتوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین دوست ، ہمدرد انسان ، اور قابل مثال مذہبی اور سیاسی رہنما تھے انہوں نے ساری زندگی شرافت ، ایمانداری ، اور کمیونٹی کی ناقابل فراموش خدمت میں گزار دی مقررین کا کہنا تھا کہ دونوں مرحوم پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی ادبی ، مذہبی ، اور سماجی خدمت سے انکار ممکن نہیں اس قسم کے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے ان کی تلافی ناممکن ہے دونوں مرحوم حق اور سچ کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی اخلاق اور نیک سیرت شخصیت کے مالک تھے تقریب سے ، رانا عبدالرؤف ، خالد اکرم رانا ، احسن عباسی ، قاضی اسحاق میمن ، محمد خالد رانا، وسیم ساجد ، ضیغم الاسلام ، مولانا عبدالمالک مجاہد ، منصور محبوب ، رانا عمر فاروق ، مفتی عبدالجبار ، حافظ محسن ، سردار عبدالرزاق ، ریاض راٹھور ، حفیظ بلوچ ، انعام خان ، اقبال ودود ، مبشر انوار ، صداقت حسین ، آمین تاجر ، چوہدری عبدالمجید ، اور دیگر نے بھی مرحومین کی مثالی ، ادبی ، مذہبی ، اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سبحان تعالٰی حافظ عبدالوحید اور یونس ابوغالب کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر ایوب سے نوازے آمین مرحومین کے درجات بلند فرمائے آمین