سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کمپلیکس میں نئے سیزن 2024 اور 2025 کا آغاز آر سی اے ٹی ٹونٹی ڈینیوب ہاسپیلٹی چیلنج ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ منٹ سے کیا گیا اس ٹورنامنٹ میں کل 70 ٹیمیں شامل ہونگی جو کہ ایک ریکارڈ ہے اس موقع پر آر سی اے مینجمنٹ نے ونر اپ اور رنر اپ ٹرافیز کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں ٹیموں کے کپتانوں، مینجرز ، اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈینیوب ہاسپیٹلیٹی کے مینجر عبدالحکیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن دیار غیر میں کرکٹ کی ترویج کیلئے جو کاوشیں کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہیں جس پر میں آر سی اے کی پوری منجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کھیلوں سے نوجوانوں میں مقابلے اور خود اعتمادی کا رحجان پیدا ہوتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز جس محبت کے ساتھ کرکٹ کی آبیاری کر رہے ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہم کھلاڑیوں کی ہر سطح پر رہنمائی اور سر پرستی کرتے رہیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئیر نائب صدر ناصر عباسی کا کہنا تھا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن منجمنٹ اپنی مدد آپ کے تحت سمندر پار اوورسیز کھلاڑیوں کو اچھا کھیل کھیلنے اور کارگردگی دیکھانے کے بہترین مواقعے فراہم کر رہی ہے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب سعودی عرب بھی ورلڈ کپ میں شامل ہو گا تقریب میں، نائب صدر عاشق مغل ، جنرل سیکرٹری اشفاق بھٹ ، کے علاوہ عاطف امین ، اپل ظریف ، محمد اکرم ، مقبول احمد ، شیر افگن ، عظیم الدین ، خاور عباس ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سعودی عرب کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہونے کا اعزاز رکھتی ہے ان شاء اللہ ہم سب مل کر کرکٹ کے میدانوں آباد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔