کراچی(اسٹاف ر پورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کی طاقت ہیں۔ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو کسی سازش کے بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی۔ نوجوان غیروں کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے ملک و قوم کیمعمار بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم یوتھ لیگ سندھ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔