لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا انقلاب ایک پولیس والے کی مار ہے،علی امین گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، وزیر اعلی مریم نواز کو پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو سیدھا کرنا آتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک فتنہ جماعت کا ایجنڈا ملک میں فتنہ گردی ہے انہیں جلسے کیلیے کھلی چھٹی دی گئی لیکن کوئی ریلی اور لوگ جلسے کو جاتے ہوئے نظر نہیں آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل مریم نواز نے پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو لائن لگوا کر گھر جانے پر مجبور کیا، علی امین گنڈاپور لاہور سے بھاگنے سے پہلے کہتے ہیں کل بیانیہ دوں گا، بیانیہ کے پی میں جا کر دینا تھا تو کیوں پھر ڈرامہ کر کے لاہور آئے، جلسے کے دوران کسی نے قانون توڑا ہے تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔