’’چین تو حلق میں اٹک گیا‘‘ چار ملکی اتحاد کے اجلاس میں بھنڈ

642

امریکا کے شہر ڈیلاویئر میں چار ملکی اتحاد ’’کواڈ‘‘ کے سربراہ اجلاس میں اُس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے سربراہانِ مملکت و حکومت کے مائیکروفون کُھلے رہ گئے اور ایک مرحلے پر امریکی صدر کے منہ سے نکل گیا کہ چین نے تو ناک میں دم کردیا ہے، حلق میں اٹک کر رہ گیا ہے۔

بحیرہ جنوبی چین پر برتری کو کنٹرول کرنے کی چینی کوششوں پر واویلا کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چین اب بہت زیادہ جارحانہ موڈ میں ہےی اور ہم سب کو آزمانے پر تُلا ہوا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے بہتر طور پر نپٹنے کے لیے لازم ہے کہ سخت پالیسیاں اپنائی جائیں اور چین کو کسی بھی حال میں کُھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے۔ مائیکروفون کُھلا رہ جانے پر امریکی صدر کے ریمارکس سے رپورٹرز کی چاندی ہوگئی۔ وِلمِنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ کے اجلاس میں صدر بائیڈن اور نریندر مودی کے علاوہ آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز اور جاپانی وزیرِاعظم فیومی کِشیدا نے بھی شرکت کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین ہر معاملے میں بھرپور مسابقت کا سامنا کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ معیشت اور ٹیکناجی میں اُس کی پیدا کردہ مشکلات بہت زیادہ ہیں۔ سخت مسابقت کا سامنا کرنے کے لیے سخت تر پالیسیاں بھی ناگزیر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔