این اے97دوبارہ گنتی ،لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر

24

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے این 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ کل (پیر کو) علی گوہر بلوچ کی درخواست پر سماعت کریگا۔قبل ازیں علی گوہر بلوچ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل عدالت عظمیٰ نے 21 اگست کو مسترد کر دی تھی۔ فیصلے کے مطابق علی گوہر بلوچ نتائج مرتب ہونے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دینا ثابت نہیں کر سکے تھے، علی گوہر بلوچ نیعدالت عظمیٰ سے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے۔