بشریٰ بی بی نے گرفتاری رکوانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

11

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق خاتون اول نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق خاتون اول ہونے کے باوجود مجھے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے، خدشہ ہے کہ پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔