ٹی 20:پاکستان ویمنز کو شکست، جنوبی افریقا ویمنز نے سیریز جیت لی

125

ملتان: جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز جیت لی۔

سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز  بنائے اور 5 وکٹیں گوائیں۔

پاکستان کی سدرہ امین نے 37 منیبہ علی نے 33 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 27 رنز  بنائے۔

جواب میں افریقی ٹیم نے صرف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ پروٹیز کی جانب سے کپتان وولوارٹ 45 ، اینیکے بوش 46 اور ڈرکسن 44 ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس ٹی 10 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو ہرایا تھا۔