غزہ:اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں مزید 119 فلسطینی شہید

93
Gaza cannot be allowed

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج  کی دہشت گردی میں مزید 119 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور دیگر حملوں مزید 119 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے میں ایک اسکول پر فضائی حملہ کیا، جس میں 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ مشرقی غزہ کے اس علاقے میں واقع الزیتون اسکول میں درجنوں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ گزیں تھے۔

مقامی وزارت صحت کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 119 فلسطینی شہید اور 209 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسی طرح وسیع تباہی سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جب کہ لاپتا اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔