دائرہ دین پناہ میں خوف پھیلانے والا کوبرا پکڑلیا گیا

81

پنجاب کے شہر دائرہ دین پناہ میں ایک گھر سے 9 فٹ لمبا کوبرا سانپ پکڑلیا گیا۔

سانپ نے ایک مہینے سے پورے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی۔ انتہائی زہریلے سانپ نے درجنوں مرغیوں اور کبوتروں کو ڈس کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

کوبرا سانپ کی دہشت اِتنی زیادہ تھی کہ لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے تھے۔ لوگ بچوں کو بھی باہر نکلنے نہیں دے رہے تھے۔ کوبرا کو پکڑنے کے لیے لیہ سے ایک تجربہ کار جوگی کو بلوایا گیا۔ اس جوگی نے بین بجاکر کوبرا کو پکڑلیا۔

کوبرا کے پکڑے جانے پر علاقے کے لوگوں نے سکون کا سانس لیا اور جوگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تین ہزار روپے انعام بھی دیا۔ انعام کے ساتھ ساتھ کوبرا بھی جوگی کو بخش دیا گیا۔