ـ75 لاکھ کی ڈکیتی میں بیوپاری کا اپنا ڈرائیور ہی ملوث نکلا

71

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 75 لاکھ کی ڈکیتی میں بیوپاری کا اپنا ڈرائیور ہی ملوث نکلا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 15 لاکھ روپے برآمد کر لئے جبکہ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ایس ایس پی چودھری اسد علی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مئی میں بیوپاری کپل اپنے ڈرائیور وسیم عالمانی کے ہمراہ تھرپارکر سے کراچی جا رہا تھا کہ میرپورخاص کے تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں درگاہ مصری شاہ کے قریب چار مسلح افراد نے ان سے 75 لاکھ روپے اور کار چھین کر فرار ہو گئے تھے اور کار کچھ فاصلے پر چھوڑ گئے تھے جس کے بعد ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی تھی ٹیم نے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں انسپکٹر غلام حسین صدایو کی تکنیکی معاونت سے، انچارج ڈی آئی بی دانش احمد، سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو اور سی آئی اے ٹیم نے مقدمے میں نامزد دو ملزمان عثمان عالمانی اور ڈرائیور وسیم عالمانی کو گرفتار کے 15 لاکھ روپے برآمد کر لئے ہیں جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم بنام وسیم عالمانی نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں بیوپاری کپل کا ڈرائیور ہوں اور ڈکیتی کا منصوبہ بھی میں نے ہی بنایا تھا۔