حیدرآباد: ہوسڑی سے منشیات فروش گرفتار6کلو چرس برآمد

127

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش عارف مسیح کو گرفتار کرکے 6کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہوسڑی مقصود علی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف مسیح کو گرفتار کرلیاگر،منشیات فروش کے قبضے سے 6کلو 100گرام چرس برآمد ہوئی ،گرفتار منشیات ڈیلر عارف مسیح منشیات کی خرید و فروخت کیساتھ موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔ہوسڑی پولیس نے ملزم عارف مسیح کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناء پنیاری تھانے کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن میں اقبال نامی شخص کا گھر کے باہر کھڑا چنگچی لوڈر چوری ہوگیا۔